lovingbird |
Group: Members Joined: 19th Feb, 2012 Topic: 6 Post: 24 Age:
18
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 2:45am |
|
|
Nikah On First Zilhaj YAAR AIK SAWAL HAI MAIN APNI MANGATAR SE ZILHAJ KI 1KO NIKAH KARNA CHAHTA HON OR WO B PAK MAIN NAE SODIA MAIN HAMARA NIKAAH K BAAD AAJ KA PLAN HAI TO KIA MAIN JAAB HAAJ KI NIYAAT SE WAHAN JAO GA OR NIKAAH KARWA K HAAJ KARO GA TO IN DINO MAIN YANI NIKAH SE LE K 1 ZIL HAJ SE LE K 10 ZIL HAJ TAK MAIN MUBASARA KAR SKTA HO K NAE AGAR KISI KO PTA HO TO ANS ZAROOR DE
Don't write whole post in Capital Letters. It is difficuilt to read. Moderator |
eccentric |
Group: Members Joined: 09th Mar, 2012 Topic: 0 Post: 93 Age:
32
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 6:05am |
|
|
sex during hajj
the very simplest answe is L u cannot do sex when u wear Ihram. meaning during ihram position u cannot do sex. |
ik.dksa |
Group: Members Joined: 15th Sep, 2011 Topic: 0 Post: 1 Age:
29
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 11:52pm |
|
|
NO u can not do
Its really simple last year jab may hajj karnay ja raha tha tab may nay kuch books parhin or aksar gagah yahi likha tha k during ihram position mubsharat mana hai. so i think its better k aap thora sabar kar lain or apni date kuch din agay barha lain or jis naik kaam k liyay ja rahay hain uss ko first importance dain/ mubashrat k liyay too zindagi pari hai dost. |
WellKnOwN |
Group: Members Joined: 06th Sep, 2011 Topic: 33 Post: 2655 Age:
24
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 12:56pm |
|
|
Hajj Quran mai farmaya gaya hai ke tum apne bivi se door raho hajj ke dino mai mathlab ye ke wo sari 1 month Allah ke liye sarf hojana chaye to iss sorat mai bivi se door rehna chaye |
WEHSHI |
Group: Members Joined: 17th Aug, 2010 Topic: 25 Post: 1972 Age:
47
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 2:28pm |
|
|
lovingbird
jin dino main ap ne EHRAM bandha hoga to nhn ker saktay us k ilawa jaiz hai lekin ehtiyatan 8 ZILHAJ se 13 ZILHAJ tak na kerain to acha hai |
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 11:14pm |
|
|
hajj days ki paabandiyaaN
فرائضِ حج : (۱) اِحرام۔ مردوں کے لےے دو چادریںجبکہ عورتوں کے لےے معمول کا
لباس۔ نیت کرنا اور تین بار تلبیہ پڑھنا۔(۲) وقوفِ عرفات۔(۳) طوافِ زیارت
(خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا
واجباتِ حج:۱۔ وقوفِ مزدلفہ ۲۔ رمی (شیطان کو کنکریاں مارنا) ۳۔ حج کی
قربانی 4۔ بالوں کا حلق یا قصر ۵۔ صفا و مروا کی سعی (صفا پہاڑی سے مروا
پہاڑی تک آنا اور جانا، کل سات مرتبہ) 6۔ طوافِ وداع
۔8 ذی الحجہ: ٭اپنی رہائش پر غسل یا وضو کرکے احرام باندھنا۔٭اگر مکروہ وقت
نہ ہو تو دو رکعت نفل نماز ادا کرنا۔٭ پھر حج کی نیت کرنا کہ اے اللہ میں
حج کی نیت کرتا ہوں، اس کو میرے لئے آسان فرما دیجئے اور قبول فرمائے
۔(اَللّٰھُمَّ اِنّی اُریدُالحَجَّ فَیَسِّرہُ لِی وَ تَقَبَّلہُ مِنِّی )٭
اس کے بعد تین مرتبہ تلبیہ پڑھنا۔ ٭اب احرام کی پابندیاں شروع ہوگئیں۔ ٭اس
کے بعدمکہ سے تین میل دور منیٰ کو روانگی جہاں دن اور رات کو منیٰ میں
قیام کرنا۔
۔ 9 ذی الحجہ:٭ منیٰ سے طلوع آفتاب کے بعد ۶ میل دور عرفات کو روانگی۔٭غسل یا
وضو کرکے زوال سے غروبِ آفتاب تک دوسرا فرض وقوفِ عرفات کرنا جوکھڑے ہوکر
کرناافضل ہے ۔٭غروبِ آفتاب کے بعد نمازِ مغرب پڑھے بغیر مزدلفہ روانہ
ہونا۔٭ مزدلفہ پہنچنے کے بعد (رات جس وقت بھی پہنچیں) مغرب اور عشا کی
نمازیں اکٹھی پڑھنا۔٭ یہ مبارک رات ہے۔ اس رات ذکر اذکار، دعا اور آرام
کرنا ہے۔
۔ 10 ذی الحجہ:٭مزدلفہ ہی میں نمازِ فجر کے بعد سے طلوع آفتاب کے قریب تک
وقوفِ مزدلفہ کرنا۔٭ رَمی کے لئے کنکریاں مزدلفہ سے اٹھانا۔ ( احتیاطاََ
ستّر ۰۷کنکریاں جمع کر لیں)۔٭طلوع آفتاب کے وقت مزدلفہ سے تین میل دور منیٰ
روانہ ہونا۔٭زوال سے پہلے منیٰ میں جمرہ عقبہ کی رمی کرنا یعنی سات کنکر
یاںمارنا۔ رمی کے دوران آپ کا رُخ اس طرح ہو کہ دائیں جانب منیٰ اور بائیں
جانب مکہ ہو۔٭ جمرہ عقبہ کی رمی کے آغاز سے ہی تلبیہ بند کردینا۔٭ بطور
شکرانہ حج کی قربانی کرنا جو عید الضحیٰ کی قربانی سے الگ ہے۔٭ قربانی کرنے
کے بعدبالوں کاحلق (گنجا ہونا) یا قصر کرنا(کم از کم بالوں کی ایک تہائی
لمبائی کو کاٹنا)۔ خواتین تمام بالوں کے آخری سرے کو تقریباََ دو انچ تک
کاٹیں۔٭ اب زوجین کے تعلقات کے علاوہ احرام کی جملہ پابندیاں ختم ہوگئیں۔٭
غسل یا وضو کے بعد احرام میں ہی یا پھر عام لباس پہن کر مکہ روانہ ہونا۔٭
تیسرا اور آخری فرض، طوافِ زیارت کی ادائیگی جو10 تا 12 ذی الحج کی جاسکتی
ہے مگر10 ذی الحج کو کرنا افضل ہے۔٭طوافِ زیارت کے بعد دو رکعت نمازِ طواف
ادا کرنا۔ ٭ اگر ممکن ہو توملتزم پر دعا کرنا۔٭ زم زم کا پانی سیر ہوکر
پینا۔٭ صفا و مروا کی سعی کرنا۔٭ جمرات کی رمی کے لئے منیٰ روانگی۔
۔ 11 ذی الحجہ:٭بعد زوال اور غروبِ آفتاب سے قبل پہلے جمرہ اولیٰ پھر جمرہ
وسطیٰ کی رَمی کرنا یعنی سات کنکریاں مارنا۔ اس کے بعد دعا کرنا کہ یہ
قبولیت کی گھڑی ہے٭ آخر میںجمرہ وعقبہ کی رمی کرنا ۔ اس رَمی کے بعد کوئی
دعا نہیں ہے۔
۔12 ذی الحجہ:٭زوال اور غروبِ آفتاب کے درمیان تینوں جمرات کی بالترتیب
رَمی کرنا۔٭ منیٰ میں ہی قیام کریں یا مکہ روانہ ہو جائیں۔ ٭افضل یہی ہے کہ
منٰی میں قیام کریں اور 13 ذی الحجہ کی رمی کرکے ہی مکہ روانہ ہوں
۔ 13 ذی الحجہ:٭اگر ۳۱ ذی الحجہ کی صبح منیٰ میں ہوگئی تو13 ذی الحجہ کی رمی بھی واجب ہوگی، ورنہ نہیں۔
a) 8 zeel hajj ko Hajj ka ahraam bandh leney k baad say lekar 12 yaa 13 zeel hajj ko baitullah shareef ka tawaafay zeyaarat karnay tak miyaaN-biwi aik doosray par haraam hotay haiN.
b) hajj k liyeh makkah aanay walay bil.amoom sab say pahlay omrah adaa kartay haiN... omrah 2-3 ghanTay maiN complete hojata hai... sar k baal kaTwanay tak... jab sar k bal kaTwaalaiN (qasar yaa halaq) to phir miyaaN biwi aik doosray k liyeh halaal hojatay haiN...
c) minaa ko rawaangi say qabal tak hujjaj amooman apnay apnay hotels maiN rahtay haiN. yahaaN par miyaaN biwi k talluqaat jaiz haiN ... jab tak 8-zeel hajj ko hajj ki niyyat say hajj ka ahraam nah baandh laiN
d) 10- zeel hajj ko minaa maiN wapsi k baad ... haaji nay qurbani deni hai...qurbani k baad halaq yaa qasar (baal kaTwana) karna hai. iskay baad ehraam khol kar common dress pahan lena hai.... lekin iss ahraam kholnay k baad ahraam ki tamaam pabandi khatam hojayegi excep ... miyaan-biwi talluqaat k ... yeh talluqaat 12 /13 zeel hajj ko tawafay zeyaarat k baad jais hongi
lovingbird:
ap ki biwi jab makkah pahonchay aur ap donoun omrah say faarigh holaiN ... oskay baad say lekar 8-zeel hajj ko hajj ka ahraam baandhnay tak mobaasherat kar saktay haiN .... aur hajj k baad 12/13 ko tawafay zeyarat k baad phir aik doosray say lutf andoz hosaktay haiN
agar ap urdu parh saktay houn to meray hajj ki rooedaad " phir soo.ay haram lay chal" zaroor paRhiyeh ... yahaaN ==>http://yousufsani.blogspot.co.uk/2012/02/14.html<==
|
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 11:20pm |
|
|
wehshi bhai
1. jin dino main ap ne EHRAM bandha hoga to nhn ker saktay us k ilawa jaiz hai A: ahraam to 10 tareekh ko qurbani aur qasar k baad khul jata hai. ahraam ki deger tamaam pabandiyaan bhi khatam hojati haiN except zaujain talluqaat
2. lekin ehtiyatan 8 ZILHAJ se 13 ZILHAJ tak na kerain to acha hai A: g haaN yeh ehteyaat nahi balkay laazmi hai k 12 yaa 13 ko hi tawafay zeyarat hotaa hai aur tawafay zeyaarat k baad hi miyaan biwi aik doosray k liyeh halaal hotay haiN.... agar bil.farz koi tawafay zeyarat kiyeh beghair makkah say apnay shahar /mulk chalaa gaya to woh apnay spouse say talluqaat qaim nahi karsakta... yaani hajj ki kissi khas date k baad zaujain halala nahi hotay balkay 23/13 ko tawafay zeyaarat k baad halala hotay haiN
|
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:21st Mar 2012, 11:23pm |
|
|
wellknown Quran mai farmaya gaya hai ke tum apne bivi se door raho hajj ke dino
mai mathlab ye ke wo sari 1 month Allah ke liye sarf hojana chaye to iss
sorat mai bivi se door rehna chaye
bhai meray! agar kissi baat ka pata nah ho to apni taraf say matlab nahi nikaaltay... pooray hajj tour maiN zaujain aik doosray par haraam nahi hotay... only few days of hajj till tawafay zeyarat.
deeni maamlaat main tasdeeq kiye beghair koi FATWA jari nahi karna chaahiyeh
|
WellKnOwN |
Group: Members Joined: 06th Sep, 2011 Topic: 33 Post: 2655 Age:
24
|
|
Posted on:22nd Mar 2012, 12:13am |
|
|
Mufti rizvi fatwa lagana mera kaam nahe hai. kiya wo ayat jo surah baqara mai hai oss mia ihram ka zikar to nahe dekha hai. |
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:22nd Mar 2012, 1:28am |
|
|
hajj aur quranic hedayat hajj k baray maiN qurani hedayaat
قرآنی ہدایاتِ حج: اللہ کی خوشنودی کے لیے جب حج اور عُمرے کی نیت کرو، تو
اُسے پورا کرو، اور اگر کہیں گھر جاﺅ تو جو قربانی میسر آئے، اللہ کی جناب
میں پیش کرو اور اپنے سر نہ مونڈو جب تک کہ قربانی اپنی جگہ نہ پہنچ جائے۔
مگر جو شخص مریض ہو یا جس کے سر میں کوئی تکلیف ہو اور اس بنا پر اپنا سر
منڈوا لے، تو اَسے چاہیے کہ فدیے کے طور پر روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی
کرے۔ پھر اگر تمہیں امن نصیب ہو جائے (اور تم حج سے پہلے مکّے پہنچ جاؤ)
تو جو شخص تم میں سے حج کا زمانہ آنے تک عُمرے کا فائدہ اٹھائے، وہ حسب
مقدور قربانی دے، اور اگر قربانی میسر نہ ہو، تو تین روزے حج کے زمانے میں
اور سات گھر پہنچ کر، اس طرح پُورے دس روزے رکھ لے۔ یہ رعایت اُن لوگوں کے
لیے ہے، جن کے گھر بار مسجد حرام کے قریب نہ ہوں۔ اللہ کے ان احکام کی خلاف
ورزی سے بچو اور خوب جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں۔ جو شخص ان مقرر مہینوں میں حج کی نیت کرے،
اسے خبردار رہنا چاہیے کہ حج کے دوران میں اس سے کوئی شہوانی فعل، کوئی
بدعملی، کوئی لڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو۔ اور جو نیک کام تم کرو گے، وہ
اللہ کے علم میں ہوگا۔ سفر حج کے لیے زاد راہ ساتھ لے جاؤ، اور سب سے بہتر
زاد راہ پرہیزگاری ہے۔ پس اے ہوشمندو! میری نافرمانی سے پرہیز کرو۔ اور
اگر حج کے ساتھ ساتھ تم اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ، تو اس میں کوئی
مضائقہ نہیں۔ پھر جب عرفات سے چلو، تو مشعرِ حرام (مُزدلفہ) کے پاس ٹھیر کر
اللہ کو یاد کرو اور اُس طرح یاد کرو جس کی ہدایت اس نے تمہیں کی ہے، ورنہ
اس سے پہلے تو تم لوگ بھٹکے ہوئے تھے۔ پھر جہاں سے اور سب لوگ پلٹتے ہیں
وہیں سے تم بھی پلٹو اور اللہ سے معافی چاہو، یقیناً وہ معاف کرنے والا اور
رحم فرمانے والا ہے۔
پھر جب اپنے حج کے ارکان ادا کر چکو، تو جس طرح پہلے اپنے آبا و اجداد کا
ذکر کرتے تھے، اُس طرح اب اللہ کا ذکر کرو، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ (مگر
اللہ کو یاد کرنے والے لوگوں میں بھی بہت فرق ہے) اُن میں سے کوئی تو ایسا
ہے، جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب، ہمیں دنیا ہی میں سب کچھ دیدے۔ ایسے شخص کے
لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ اور کوئی کہتا ہے کہ اے ہمارے رب، ہمیں دنیا
میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی، اور آگ کے عذاب سے ہمیں بچا۔
ایسے لوگ اپنی کمائی کے مطابق (دونوں جگہ) حصہ پائیں گے اور اللہ کو حساب
چُکاتے کچھ دیر نہیں لگتی۔ یہ گنتی کے چند روز ہیں جو تمہیں اللہ کی یاد
میں بسر کرنے چاہےیں۔ پھر جو کوئی جلدی کرکے دو ہی دن میں واپس ہوگیا تو
کوئی حرج نہیں، اور جو کچھ دیر زیادہ ٹھہر کر پلٹا تو بھی کوئی حرج نہیں۔
بشرطیکہ یہ دن اس نے تقویٰ کے ساتھ بسر کیے ہوں__ اللہ کی نافرمانی سے بچو
اور خوب جان رکھو کہ ایک روز اس کے حضور میں تمہاری پیشی ہونے والی
ہے۔(البقرة....196 تا 203
حالت احرام میں شکار حلال نہیں:اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بندشوں کی پوری
پابندی کرو۔ تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے، سوائے اُن
کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے۔ لیکن احرام کی حالت میں شکار کو
اپنے لیے حلال نہ کرلو، بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے۔(المآئدة....۱
احرام میں شکارکا کفارہ:اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ تمہیں اُس شکار کے
ذریعہ سے سخت آزمائش میں ڈالے گا جو بالکل تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد
میں ہوگا، یہ دیکھنے کے لیے کہ تم میں سے کون اس سے غائبانہ ڈرتا ہے، پھر
جس نے اس تنبیہ کے بعد اللہ کی مقرر کی ہوئی حد سے تجاوز کیا اس کے لیے
دردناک سزا ہے۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! احرام کی حالت میں شکار نہ مارو۔
اور اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسا کرگزرے گا تو جو جانور اس نے
مارا ہو اُسی کے ہم پلّہ ایک جانور اُسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگا جس
کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے۔ اور یہ نذرانہ کعبہ پہنچایا جائے
گا۔ یا نہیں تو اس گناہ کے کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا یا
اُس کے بقدر روزے رکھنے ہوں گے تاکہ وہ اپنے کیے کا مزا چکھے۔ پہلے جو کچھ
ہوچکا اُسے اللہ نے معاف کر دیا۔ لیکن اب اگر کسی نے اس حرکت کا اعادہ کیا
تو اس سے اللہ بدلہ لے گا۔ اللہ سب پر غالب ہے اور بدلہ لینے کی طاقت
رکھتا ہے۔ المآئدة.95
احرام میں سمندر کا شکار حلال ہے:تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا
حلال کر دیا گیا۔ جہاں تم ٹھیرو وہاں بھی اسے کھا سکتے ہو اور قافلے کے
لیے زادِراہ بھی بنا سکتے ہو۔ البتہ خشکی کا شکار جب تک تم احرام کی حالت
میں ہو، تم پر حرام کیا گیا ہے۔ پس بچو اس خدا کی نافرمانی سے جس کی پیشی
میں تم سب کو گھیر کر حاضر کیا جائے گا۔(المآئدة....96)
|
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:22nd Mar 2012, 1:31am |
|
|
hajj k bare maiN ahaadees chand ahaadees hasbay zail haiN
حج کی فضیلیت: اُمُّ المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اﷲ
صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم جہاد کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں تو
پھر ہم بھی کیوں نہ جہاد کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسب سے
افضل جہاد ”حجِ مقبول“ ہے۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اﷲ کے
لےے حج کرے پھر حج کے دوران کوئی فحش بات کرے اور نہ گناہ کرے تو وہ حج
کرکے اس طرح بے گناہ واپس لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے اسے بے گناہ جنم
دیاتھا۔سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ قبیلہ خشعم کی
ایک عورت نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اﷲ! صلی اللہ
علیہ وسلم اﷲ میرے ضعیف با پ پر حج فرض ہے مگر وہ سواری پر نہیں جم سکتے ۔
توکیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں
کرلے۔( بخاری
حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: جس کے پاس سفر حج کا ضروری سامان ہو اور اس کو سواری میسر
ہو جو بیت اﷲ تک اس کو پہنچا سکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں
کہ وہ یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہوکر۔ایسا اس لئے ہے کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد
ہے کہ :”اﷲ کے لئے بیت اﷲ کا حج فرض ہے ان لوگوں پر جو اس تک جانے کی
استطاعت رکھتے ہوں“۔ (جامع ترمذی
حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ حج اور عمرہ پے در پے کیا کرو کیونکہ حج اور عمرہ
دونوں فقرو محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور رکردیتے ہیں جس طرح لوہا اور
سنا ر کی بھٹی لوہے اور سونے چاندی کا میل کچیل دور کردیتی ہے ۔ اور ”حج
مبرور “ کا صلہ اور ثواب تو بس جنت ہی ہے۔(جامع ترمذی، سنن نسائی) حضرت
عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: جب کسی حج کرنے والے سے تمہاری ملاقات ہو تو اس کے اپنے
گھر میں پہنچنے سے پہلے اس کو سلام کرو اور مصافحہ کرو اور اس سے مغفرت کی
دعا کے لئے کہو۔ کیونکہ وہ اس حال میں ہے کہ اس کے گناہوں کی مغفرت کا
فیصلہ ہوچکا ہے ۔ (مسند احمد) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت
ہے کہ اﷲ کا جو بندہ حج یا عمرہ کی نیت سے یا راہ خدا میں جہاد کے لئے
نکلا۔پھر راستہ ہی میں اس کو موت آگئی تو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اس کے واسطے
وہی اجر و ثواب لکھ دیا جاتا ہے جو حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے یاراہ جہاد
کرنے والے کے لےے مقرر ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی
مقاماتِ حج : سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کیلئے ذوالحلیفہ کو میقات قراردیا تھا
اور شام والوں کیلئے جحفہ اور نجد والوں کیلئے قرن المنازل اوریمن والوں
کیلئے یلملم۔ یہ مقامات یہاں کے رہنے والوں کیلئے بھی میقات ہیں۔ اور جو
شخص حج یا عمرہ کے ارادہ سے غیر مقام کا رہنے والا ان مقامات کی طرف سے
ہوکر آئے، اس کی بھی میقات ہیں پھر جو شخص ان مقامات سے مکہ کی طرف کا رہنے
والا ہو تو وہ جہاں سے نکلے احرام باندھ لے اسی طرح مکہ والے مکہ ہی سے
احرام باندھ لیں۔امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وادیِ عقیق میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
آج شب کو میرے پروردگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے مجھ سے کہا
کہ اس مبارک وادی یعنی عقیق میں نماز پڑھو اور کہو کہ ”میں نے حج اور عمرہ
دونوں کا احرام باندھا“۔ایک اور روایت میںسیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اخیر شب میں جب آپ صلی
اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ میں تھے، وادیِ عقیق میں یہ خواب دکھایا گیا اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلمایک
مبارک وادی میں ہیں ۔ واضح رہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب بھی وحی
میں شامل ہیں۔ (صحیح بخاری
|
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:22nd Mar 2012, 1:34am |
|
|
mazeed ahaadees
آدابِ حرمین شریفین: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے
کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ
کے ”حرم“ ہونے کا اعلان کیا تھا اور میں مدینہ کے ”حرم“ قرار دیئے جانے کا
اعلان کرتا ہوں۔ اس کے دونوں طرف کے دروں کے درمیان پورا رقبہ واجب
الاحترام ہے۔ اس میں خوں ریزی کی جائے اور نہ کسی کے خلاف
ہتھیاراٹھایاجائے۔ جانوروں کے چارے کی ضرورت کے سوا درختوں کے پتے بھی نہ
جھاڑے جائیں۔ حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ مکہ میں
ہتھیار اٹھائے۔ (صحیح مسلم
احرام: سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، کنگھی کرنے اور تیل ڈالنے اور
چادر تہہ بند پہننے کے بعد مدینہ سے چلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی
قسم کی چادر اور تہہ بند کے پہننے سے منع نہیں فرمایا سوائے زعفران سے
رنگے ہوئے کپڑے کے جس سے بدن پر زعفران جھڑے۔ پھر صبح کو آپ صلی اللہ علیہ
وسلم ذوالحلیفہ میں اپنی سواری پر سوار ہوئے یہاں تک کہ جب مقامِ بیداءمیں
پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے لبیک کہا اور اپنے قربانی کے
جانوروں کے گلے میں ہار ڈالے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چوتھی ذی الحجہ
کو مکہ پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کا طواف کیا اور صفا مروہ
کے درمیان سعی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی کے جانوروں کی وجہ
سے احرام سے باہر نہیں ہوئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گلے میں
ہار ڈال چکے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی بلندی پر مقام حجوں کے
پاس اترے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حج کا احرام باندھے ہوئے تھے طواف کرنے
کے بعد آپ کعبہ کے قریب بھی نہ گئے یہاں تک کہ عرفہ سے لوٹ آئے۔ اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ وہ کعبہ کا اور صفا مروہ کا
طواف کریں اس کے بعد اپنے بال کتروا ڈالیں اور احرام کھول دیں۔اور بال
کتروانے کے بعد جس کے ہمراہ اس کی بیوی ہو اس سے صحبت کرنا، خوشبو لگانا
اور کپڑے پہننا سب جائز ہوگیا۔ سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مقام جعرانہ میں تھے کہ ایک شخص آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اورپوچھا کہ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اس
شخص کے بارے میں کیاحکم ہے، جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو حالانکہ وہ
خوشبو سے تر ہو؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر سکوت فرمایا پھر آپ
صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے لگی۔ بعد ازاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ جو خوشبو تجھے لگی ہوگی اس کو تین مرتبہ دھو ڈالو اور اپنا
جبہ اپنے جسم سے اتار دو اور عمرہ میں بھی اسی طرح اعمال کرو جس طرح اپنے
حج میں کرتے ہو۔ (صحیح بخاری
سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حج کیلئے مکہ جانے کا ارادہ
کرتے تو تیل لگاتے جس میں خوشبو نہ ہوتی تھی پھر ذوالحلیفہ کی مسجد میں آتے
اور نماز پڑھتے اس کے بعد سوار ہوتے پھر جس وقت وہ سوار ہوتے اور سواری
کھڑی ہوجاتی تو احرام باندھتے اس کے بعد کہتے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کہتی ہیں کہ ہم حج کے مہینے میں حج کے احرام کے ساتھ مدینے سے
نکلے پھر ہم مقامِ سرف میں اترے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے
پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ تم میں سے جس شخص کے ہمراہ قربانی کا جانور
نہ ہو اور وہ چاہے کہ اس احرام سے عمرہ کرے تو وہ ایسا کرلے اور جس شخص کے
ہمراہ جانور ہو وہ ایسا نہ کرے۔ اُمُّ المو منین عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ ایک دوسری روایت میں کہتی ہیں کہ ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہمراہ حجة الوداع کے سال مکہ کی طرف چلے تو ہم میں سے بعض لوگوں نے
عمرہ کا احرام باندھا تھا اور بعض لوگوں نے عمرہ اور حج دونوں کا احرام
باندھا تھا اور بعض لوگوں نے صرف حج کا احرام باندھا تھا اور رسول اﷲ صلی
اللہ علیہ وسلم نے حج کا احرام باندھا تھا پس جس نے حج کا احرام باندھا تھا
یا حج و عمرہ دونوں کا احرام باندھا وہ احرام سے باہر نہیں ہوا یہاں تک کہ
قربانی کا دن آگیا۔ اُمُّ المومنین حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا
کہ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم! لوگوں کا کیا حال ہے کہ وہ عمرہ کرکے
احرام سے باہر ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ کرکے احرام سے باہر
نہیں ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے سر کے بال
جمائے اور اپنی قربانی کے گلے میں ہار ڈال دیا لہٰذا میں جب تک قربانی نہ
کرلوں احرام سے باہر نہیں آسکتا۔ (بخاری
مردوں اورعورتوں کے احرام کا فرق: حضرت عبداﷲ بن عمر فرماتے ہیں کہ ایک شخص
نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ حج یا عمرہ کا احرام
باندھنے والاکیا کیا کپڑے پہن سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
حالت احرام میں نہ تو قمیض پہنو اور نہ پاجامہ ۔ نہ ہی سر پر عمامہ پہنو
اور نہ پاؤں میں موزے پہنو۔ ایسا کوئی کپڑا بھی نہ پہنو جس کو زعفران
یاخوشبو لگا ہو۔ (صحیح مسلم) حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی
ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو احرام کی حالت میں
دستانے پہننے اور چہرے پر نقاب ڈالنے اور زعفران یا خوشبو لگے کپڑوں کا
استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ ان کے علاوہ جو رنگین کپڑے وہ چاہیں پہن سکتی
ہیں۔ اسی طرح وہ چاہیں تو زیور بھی پہن سکتی ہیں اور شلوار اور قمیض اور
موزے بھی پہن سکتی ہیں۔ (سنن ابی داؤد
احرام کھولنا: سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج میں سر کے بالوں کو منڈوا ڈالا تھا۔ سیدنا ابنِ
عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزید کہتے ہیںکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ بھی فرمایا کہ اے اﷲ سر منڈوانے والوں پر اپنی رحمت فرما۔ صحابہ نے عرض
کیا کہ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی رحمت کی
دعا فرمائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اﷲ سر منڈوانے والوں پر
رحمت نازل فرما۔ صحابہ نے پھر عرض کیا کہ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم
بال کتر وانے والوں پر بھی رحمت کی دعا فرمائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تیسری بار فرمایا کہ بال کتروانے والوں پر بھی رحمت فرما۔ (بخاری
تلبیہ پڑھنا: سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھتے ہی تلبیہ یعنی لبیک نہیں پکارا ۔ البتہ جب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ کی مسجد کے قریب پہنچے تو تلبیہ پڑھی۔
سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عرفہ سے مزدلفہ تک
سیدنا اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمر کاب تھے۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے منیٰ تک فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہمرکاب کرلیا تھا۔ سیدنا ابن عباس رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ دونوں صحابیوں کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ
علیہ وسلم برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرة
العقبہ کی رمی کی۔ سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یہ تھا ” اے اﷲ میں تیرے دروازہ پر
بار بار حاضر ہوں اور تیرے بلانے کا جواب دیتا ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہر
طرح کی تعریف اور احسان تیرا ہی ہے اور بادشاہی تیری ہی ہے کوئی تیرا شریک
نہیں۔ (بخاری
خلاد بن سائب تابعی اپنے والد سائب بن خلاد انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے
اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے مجھے حکم پہنچایا کہ میں اپنے ساتھیوں
کو حکم دوں کہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھیں۔ (موطا امام مالک، جامع ترمذی، سنن
ابی داؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ، مسند دارمی): حضرت سہل بن سعد سے
روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اﷲ کا مومن و مسلم بندہ
جب حج یا عمرہ کا تلبیہ پکارتا ہے ۔تو اس کے داہنی طرف اور بائیں طرف اﷲ
کی جو بھی مخلوق ہوتی ہے خواہ وہ بے جان پتھر اور درخت یا ڈھیلے ہی ہوں وہ
بھی اس بندے کے ساتھ لبیک کہتی ہیں۔ ( ترمذی، ابن ماجہ) عمارہ بن خزیمہ بن
ثابت انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب
احرام باندھ کر تلبیہ سے فارغ ہوتے تو اﷲ تعالیٰ سے اس کی رضا اور جنت کی
دعا کرتے اور اس کی رحمت سے دوزخ سے خلاصی اور پناہ مانگتے(مسند شافعی
کعبہ اور طوافِ کعبہ: اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حطیم دیوار کی بابت
پوچھا کہ کیا وہ بھی کعبہ میں سے ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہاں۔ میں نے عرض کیا کہ پھر ان لوگوں نے اس کو کعبہ میں کیوں نہ داخل کیا؟
تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری قوم کے پاس خرچ کم
ہوگیا تھا۔ میںنے عرض کیا کہ کعبہ کا دروازہ اس قدر اونچا کیوں ہے؟ تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تمہاری قوم نے اس لئے کیا تھا کہ جس کو
چاہیں کعبہ کے اندر داخل کریں اور جس کو چاہیں روک دیں۔ اگر تمہاری قوم کا
زمانہ، جاہلیت سے قریب نہ ہوتا اور مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ ان کے
دلوں کو برا معلوم ہوگا تو میں ضرور حطیم کو کعبہ میں داخل کردیتا اور اس
کا دروازہ زمین سے ملادیتا ۔ اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ اگر تمہاری قوم کا دور، جاہلیت سے قریب نہ ہوتا تو میں
کعبہ کے منہدم کردینے کا حکم دیتا اور جو حصہ اس میں سے خارج کردیا گیا ہے
اس کو دوبارہ اسی میں شامل کردیتا اور اس کو زمین سے ملادیتا اور اس میں
دروازے بناتا ایک شرقی دروازہ اور ایک غربی دروازہ اور میں اس کو ابراہیم
علیہ السلام کی بنیاد کے موافق کردیتا۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا ایک حبشی (قیامت کے قریب) کعبہ کو
منہدم کردے گا۔ ایک اور حدیث میںسیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی
ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، گویا کہ میں اس سیاہ فام شخص کو
دیکھ رہا ہوں جو کعبے کا ایک ایک پتھر اکھیڑ ڈالے گا۔ (بخاری
طوافِ کعبہ میں رمل کرنا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ جب حج کرنے مکہ تشریف لائے تو مشرکوں
نے یہ چرچا کیا کہ اب ہمارے پاس ایک ایساگروہ آنے والا ہے جس کو یثرب کے
بخار نے کمزور کردیا ہے پس اس بات کی اطلاع پاکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں حکم دیا کہ تین چکروں میں رمل کریں اور دونوں یمانی رکنوں کے درمیان
معمولی چال چلیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حکم کے دینے سے کہ لوگ
تمام چکروں میں رمل نہ کریں یہ منظور تھا کہ لوگوں پر سہولت ہو، اس کے
علاوہ اور کوئی وجہ نہ تھی۔سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے
ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ
وسلم مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجر اسود کا بوسہ دیتے اور سات چکروں
میں سے تین میں رمل کرتے۔ (بخاری
اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں آتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا تھا کہ آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر طواف کیااورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کایہ
عمل عمرہ کے لےے نہیں تھا۔ پھر امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ
تعالیٰ عنہ اورحضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اسی طرح کیا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنا ہاتھ رسی سے
باندھا ہوا تھا اور ایک دوسرا شخص اس کو رسی کے ذریعہ کھینچ رہا تھا۔ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رسی کو اپنے ہاتھ سے توڑدیا پھر فرمایا کہ اسے اس
کے ہاتھ سے پکڑ کر لے چل۔ (بخاری) سیدنا ابن ِعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلا طواف کرتے تھے تو اس کے
تین چکروں میں رمل یعنی دوڑ کر چلا کرتے تھے اور اگلے چار چکروں میں مشی
یعنی معمولی چال سے چلا کرتے تھے اور صفاومروہ کے درمیان سعی کرتے تو بطن
المسیل میں سعی (دوڑا) کرتے تھے۔ (بخاری)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ
پہنچے تو سب سے پہلے حجر اسود پر آئے اور اس کا استلام کیا۔ پھر آپ نے
داہنی طرف طواف شروع کیا۔ پہلے تین چکروں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمل
کیااور اس کے بعد چار چکروں میں آپ اپنی عام رفتار سے چلے۔ ( مسلم) حضرت
عبداﷲ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ بیت اﷲ کا طواف نماز کی طرح کی عبادت ہے۔ فرق صرف یہ ہے
کہ طواف میں تم کو باتیں کرنے کی اجازت ہے۔ جو کوئی طواف کی حالت میں کسی
سے بات کرے تو نیکی اور بھلائی کی بات کرے۔ (جامع ترمذی، سنن نسائی ، سنن
دارمی
حجرہ اسود اور رکن یمانی: امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
روایت ہے کہ وہ طواف میں حجراسود کے پاس آئے پھر اس کو بوسہ دیا اور کہا کہ
بیشک میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور
نہ فائدہ دے سکتا ہے اور اگر میں نے نبی کو تیرا بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا
تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے |
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:22nd Mar 2012, 1:37am |
|
|
hajj k bare maiN ahaadees chand ahaadees hasbay zail haiN
حج کی فضیلیت: اُمُّ المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اﷲ
صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم جہاد کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں تو
پھر ہم بھی کیوں نہ جہاد کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسب سے
افضل جہاد ”حجِ مقبول“ ہے۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اﷲ کے
لےے حج کرے پھر حج کے دوران کوئی فحش بات کرے اور نہ گناہ کرے تو وہ حج
کرکے اس طرح بے گناہ واپس لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے اسے بے گناہ جنم
دیاتھا۔سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ قبیلہ خشعم کی
ایک عورت نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اﷲ! صلی اللہ
علیہ وسلم اﷲ میرے ضعیف با پ پر حج فرض ہے مگر وہ سواری پر نہیں جم سکتے ۔
توکیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں
کرلے۔( بخاری
حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: جس کے پاس سفر حج کا ضروری سامان ہو اور اس کو سواری میسر
ہو جو بیت اﷲ تک اس کو پہنچا سکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں
کہ وہ یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہوکر۔ایسا اس لئے ہے کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد
ہے کہ :”اﷲ کے لئے بیت اﷲ کا حج فرض ہے ان لوگوں پر جو اس تک جانے کی
استطاعت رکھتے ہوں“۔ (جامع ترمذی
حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ حج اور عمرہ پے در پے کیا کرو کیونکہ حج اور عمرہ
دونوں فقرو محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور رکردیتے ہیں جس طرح لوہا اور
سنا ر کی بھٹی لوہے اور سونے چاندی کا میل کچیل دور کردیتی ہے ۔ اور ”حج
مبرور “ کا صلہ اور ثواب تو بس جنت ہی ہے۔(جامع ترمذی، سنن نسائی) حضرت
عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: جب کسی حج کرنے والے سے تمہاری ملاقات ہو تو اس کے اپنے
گھر میں پہنچنے سے پہلے اس کو سلام کرو اور مصافحہ کرو اور اس سے مغفرت کی
دعا کے لئے کہو۔ کیونکہ وہ اس حال میں ہے کہ اس کے گناہوں کی مغفرت کا
فیصلہ ہوچکا ہے ۔ (مسند احمد) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت
ہے کہ اﷲ کا جو بندہ حج یا عمرہ کی نیت سے یا راہ خدا میں جہاد کے لئے
نکلا۔پھر راستہ ہی میں اس کو موت آگئی تو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اس کے واسطے
وہی اجر و ثواب لکھ دیا جاتا ہے جو حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے یاراہ جہاد
کرنے والے کے لےے مقرر ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی
مقاماتِ حج : سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کیلئے ذوالحلیفہ کو میقات قراردیا تھا
اور شام والوں کیلئے جحفہ اور نجد والوں کیلئے قرن المنازل اوریمن والوں
کیلئے یلملم۔ یہ مقامات یہاں کے رہنے والوں کیلئے بھی میقات ہیں۔ اور جو
شخص حج یا عمرہ کے ارادہ سے غیر مقام کا رہنے والا ان مقامات کی طرف سے
ہوکر آئے، اس کی بھی میقات ہیں پھر جو شخص ان مقامات سے مکہ کی طرف کا رہنے
والا ہو تو وہ جہاں سے نکلے احرام باندھ لے اسی طرح مکہ والے مکہ ہی سے
احرام باندھ لیں۔امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وادیِ عقیق میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
آج شب کو میرے پروردگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے مجھ سے کہا
کہ اس مبارک وادی یعنی عقیق میں نماز پڑھو اور کہو کہ ”میں نے حج اور عمرہ
دونوں کا احرام باندھا“۔ایک اور روایت میںسیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اخیر شب میں جب آپ صلی
اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ میں تھے، وادیِ عقیق میں یہ خواب دکھایا گیا اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلمایک
مبارک وادی میں ہیں ۔ واضح رہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب بھی وحی
میں شامل ہیں۔ (صحیح بخاری
|
Mufti |
Group: Members Joined: 10th Oct, 2011 Topic: 5 Post: 594 Age:
38
|
|
Posted on:25th Mar 2012, 8:48am |
|
|
myrizvi Aap ne MashAllah kafi detail mein bayyan kiya lakin jahan tak mein samjha hon k ahraam ki haalat mein nikah,hum-bistri ya shikar jaiz nahi hai... Lakin mein ne kuch riwayaat mein yeh bhi perha hai k Rasool Allah saww ne apni aik zoja se ahraam ki haalat mein nikah kiya... Iss k baray mein aap kiya kahein ge k kiya ahraam ki haalat mein nikah kiya ja sakta hai ya woh riwayat dhaef hai ?? Kiun k woh riwayat perh ker kafi confussion hui hai... |
myrizvi |
Group: Members Joined: 20th Apr, 2008 Topic: 107 Post: 5615 Age:
53
|
|
Posted on:25th Mar 2012, 11:57pm |
|
|
Mufti bhai 1. ahraam ki haalat maiN shikaar karna, apnay jism k baal /nails cut karna, zaujah say mobaasherat karna, khoosh.boo laganaa... yeh sab HARAM hai
2. apnay sahih paRha hai. Nabi kareem saw nay aik nikaah ahraam ki haalat maiN bhi kia hai...lehaza nikaah karna jaiz hai... mobaasherat nahi kia jaasakta
baqi jahaan tak confusion ki baat hai to bahoot see rewayaat /ahaadees aisi haiN, jinhaiN ham common muslims apni naaqis aqal say sochtay hain, to confuse hojatay haiN. quran o hadees k regular sudents aur aalimay deen in khilaafay maamool ahaadees say confuse nahi hotay kiyouNkay woh quran o hadees k pasay manzar say bhi agaah hotay hain aur woh pooray quran majeed aur jumlah zakheerah e ahaadees say waaqif hotay haiN
lateefah yeh hai k sawaal karne wala to ghaib hai...aur baqi log haazir :)
|
|