fatwa: dobarah ghusal karna hoga
اگر ماہواری کے پانچ دن ہوتے ہیں، نہانے کے بعد نماز پڑھ لی اور ایک دن بعد دوبارہ قطرے آگئے تو اب نماز پڑھتے رہیں یا کب تک انتظار کریں۔
جواب
۔ اگر دوبارہ قطرے نہیں آئے تو دوبارہ غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے۔
۔ اور اگر قطرے /خون جاری رہے تو دسویں دن تک انتظار کرے، اگر دس دن کے اندر اندر خون بند ہو گیا تو خون خون بند ہونے کے بعد غسل کرکے نماز وغیرہ شروع کردے۔ اور آئندہ اس کی عادت کے دن اسی حساب سے شمار ہوں گے
۔ اور اگر دسویں دن کے بعد بھی خون جاری ہے تو پھر عادت کے دن وہی پانچ ہوں گے اور اس کے بعد کا خون استحاضہ کا ہوگا، پانچویں دن کے بعد کی نمازیں اب قضاء کرے گی۔ فقط واللہ اعلم دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
|