shadi aur mobasherat ki dua
" جب تم ميں كوئى شخص كسى عورت سے شادى كرے تو وہ يہ كلمات كہے: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ " اے اللہ ميں اس كى بھلائى طلب كرتا ہوں اور جس پر تو نے اسے پيدا كيا ہے اس كى بھلائى كا سوال كرتا ہوں، اور تيرى پناہ مانگتا ہوں اس كے شر سے، اور اس چيز كے شر سے جس پر تو نے اسے پيدا كيا ہے جب تم ميں سے كوئى اپنى بيوى كے پاس جائے اور وہ يہ دعا پڑھے تو ان دونوں كو ہونے والى اولاد كو شيطان ضرر نہيں ديگا: " بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا " شروع كرتا ہوں اللہ كے نام سے، اے اللہ ہميں شيطان سے دور ركھ، اور جو ہميں اولاد عطا كرے اسے بھى شيطان سے دور ركھ " اسے بخارى نے روايت كيا ہے ديكھيں فتح البارى حديث نمبر . 3271 . "
|